چین :طوفانی بارشیں ، 2افراد ہلاک 48 ہزار افراد محفوظ مقامات پر منتقل
بیجنگ(اے ایف پی)چین کے جنوبی خودمختار علاقے گوانگشی میں طوفان "میساک" کے باعث ہونے والی موسلادھار بارشوں اور سیلاب سے کم از کم دو افراد ہلاک جبکہ 48 ہزار سے زائد شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
حکام نے دارالحکومت ناننگ میں سیلاب سے نمٹنے کے لیے ہنگامی صورتحال نافذ کر دی ۔ متعدد ڈیم ٹوٹنے اور دریاؤں میں پانی خطرناک حد تک بڑھنے سے وسیع علاقے زیر آب آ گئے ۔چینی حکام نے کہا ہے کہ آئندہ چند روز تک مزید بارشوں اور سیلاب کا خدشہ برقرار ہے ۔