ممبئی :موسلا دھار بارش سے عمارت گر گئی، 5بچوں سمیت6افرادہلاک
ممبئی(اے ایف پی)بھارت کے شہر ممبئی میں موسلا دھار مون سون بارشوں کے دوران خستہ حال رہائشی عمارت گرنے سے 5 بچوں سمیت 6افراد ہلاک ہوگئے ۔
حکام کے مطابق متعدد افراد ملبے تلے دب گئے جنہیں نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں کی گئیں۔ شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران 200 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے سڑکیں زیرآب آگئیں اور معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ۔