یونان کے قریب تارکین کی کشتی الٹ گئی، ایک شخص ہلاک
ساموس (اے ایف پی)یونان کے جزیرے ساموس کے قریب تارکین کی کشتی الٹنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ درجنوں افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا۔
یونانی کوسٹ گارڈ کے مطابق تیز ہواؤں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آئیں، تاہم 21 افراد کو سمندر سے ریسکیو کیا گیا جبکہ 12 افراد خود ساحل تک پہنچنے میں کامیاب رہے ۔ ہلاک ہونے والا نوجوان سوڈانی شہری تھا، جبکہ بچ جانے والے 35 افراد کو ساموس کے مہاجر کیمپ منتقل کر دیا گیا۔