جنوبی کوریا کا اے آئی ٹیکس آمدن سے ترقیاتی فنڈ قائم کرنیکا فیصلہ

جنوبی کوریا کا اے آئی ٹیکس آمدن  سے ترقیاتی فنڈ قائم کرنیکا فیصلہ

سیول(اے ایف پی)جنوبی کوریا نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) چپس بنانے والی کمپنیوں سے حاصل ہونے والی اضافی ٹیکس آمدن کو عوامی ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کرنے کے لیے خصوصی فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 صدارتی دفتر کے مطابق یہ فنڈ اے آئی اور سیمی کنڈکٹر صنعت سے متعلق بڑے منصوبوں، بنیادی ڈھانچے ، نوجوانوں کیلئے رہائش، روزگار اور اسٹارٹ اپس کی معاونت پر استعمال ہوگا۔ واضح رہے سام سنگ الیکٹرانکس اور ایس کے ہائنکس کی ریکارڈ منافع بخش کارکردگی سے حکومتی ٹیکس وصولیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔، جس کے بعد حکومت اس اضافی آمدن کے موثر استعمال کی حکمت عملی تیار کر رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں