سعودی عرب کا بحیرہ احمر تک تیل پائپ لائن وسیع کرنے پر غور

سعودی عرب کا بحیرہ احمر تک تیل پائپ لائن وسیع کرنے پر غور

توسیع کا مقصد توانائی کی ترسیل کے لئے آبنائے ہرمزپر انحصار کم کرنا ہے :ذرائع یہ منصوبہ خلیجی تیل کی عالمی منڈیوں تک رسائی محفوظ بنانے کی کوشش:ماہرین

ریاض(رائٹرز)سعودی عرب بحیرہ احمر کے ساحل تک خام تیل کی پائپ لائن کی صلاحیت کو 90 لاکھ بیرل یومیہ تک بڑھانے پر غور کر رہاہے ۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ  توسیع کا مقصد توانائی کی ترسیل کے متبادل راستوں کو مضبوط بنانا اور اہم بحری گزرگاہوں پر انحصار کم کرنا ہے ۔ منصوبے کے تحت موجودہ نظام میں توسیع یا نئی پائپ لائن تعمیر کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ حکام علاقائی ممالک کے ساتھ بھی تعاون کے امکانات پر بات چیت کر رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ خلیجی تیل کی عالمی منڈیوں تک رسائی کو مزید محفوظ بنانے کی کوشش ہے ۔اس اقدام سے سعودیہ کو آبنائے ہرمز سے گزرے بغیر تیل کی بڑی مقدار منتقل کرنے میں مدد ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں