چین:ساڑھے 32کروڑ ڈالر رشوت لینے پر سابق سرکاری عہدیدار کو سزائے موت سنا دی گئی
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک،رائٹرز))چین کی ایک عدالت نے نانجنگ کے سابق اقتصادی ترقیاتی عہدیدار یانگ یولین کو 30 سال کے دوران ساڑھے 32کروڑ ڈالرکی رشوت لینے کے جرم میں سزائے موت سنا دی۔
عدالت نے انہیں رشوت لینے ، سرکاری فنڈز میں خوردبرد کرنے ، رشوت دینے ، عوامی رقوم کے غلط استعمال کرنے ، اختیارات کے ناجائز استعمال اور منی لانڈرنگ کا بھی مجرم قرار دیا ہے ۔عدالتی فیصلے کے مطابق 1993سے 2023 کے درمیان یانگ یولین نے منصوبوں کی منظوری، کاروباری سہولت، زمین کی الاٹمنٹ اور سرمایہ فراہم کرنے کے بدلے بھاری رقوم اور قیمتی اثاثے وصول کیے ۔