سعودی عرب:نیا پیکیج ویزامتعارف سیاحوں اور زائرین کیلئے سفر مزید آسان

سعودی عرب:نیا پیکیج ویزامتعارف  سیاحوں اور زائرین کیلئے سفر مزید آسان

ریاض (آئی این پی)سعودی عرب نے بین الاقوامی سیاحوں اور زائرین کے لیے سفر کو مزید آسان بنانے کی غرض سے پیکیج ویزا متعارف کرا دیا ہے ۔

نئی سہولت کے تحت مسافر فلائٹ اور ہوٹل کی بکنگ کے ساتھ ہی ڈیجیٹل سیاحتی ویزا بھی حاصل کر سکیں گے ، جس سے علیحدہ مراحل کی ضرورت نہیں رہے گی۔ ابتدائی طور پر یہ سہولت منتخب ممالک میں مستند ٹریول ایجنٹس کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہے ۔ پیکیج میں سیاحتی سرگرمیاں اور تفریحی ایونٹس شامل کرنے کی سہولت بھی ہوگی۔ سعودی وزیرِ سیاحت احمد الخطیب کے مطابق اس اقدام کا مقصد زائرین کو زیادہ آسان، محفوظ اور مربوط سفری تجربہ فراہم کرنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں