ٹرمپ نے شام کو دہشت گردی کے سرپرست ممالک کی فہرست سے نکال دیا

ٹرمپ نے شام کو دہشت گردی کے  سرپرست ممالک کی فہرست سے نکال دیا

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے شام کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک کی امریکی فہرست سے نکالنے کے فیصلے کا اعلان کر دیا۔

 یہ اعلان انقرہ میں نیٹو اجلاس کے موقع پر ٹرمپ اور احمد الشرع کی ملاقات کے بعد سامنے آیا۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے شامی صدر احمد الشرع کو خط کے ذریعے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ شام کی تعمیر نو میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کا وعدہ پورا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعدد امریکی کمپنیاں شام میں سرمایہ کاری کی خواہش مند ہیں، جس سے ملک کی معیشت مضبوط ہوگی۔ ٹرمپ نے بتایا کہ اس فیصلے سے کانگریس کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے ، جو 45 روز میں اس کا جائزہ لینے کے بعد حتمی منظوری دے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں