امریکی وزیر دفاع کی نیتن یاہو سے ملاقات منسوخ

 امریکی وزیر دفاع کی نیتن یاہو  سے ملاقات منسوخ

یروشلم/انقرہ (رائٹرز)امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے بدھ کے روز اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ طے شدہ ایک اہم ملاقات منسوخ کر دی ہے ۔

 اس ملاقات میں ترکی کو امریکی F-35 لڑاکا طیاروں کی ممکنہ فروخت پر تبادلہ خیال ہونا تھا جو کہ ایک ایسا فیصلہ ہے جس پر اسرائیلی حکام شدید برہم ہیں۔نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ذریعے نے بتایا کہ ہیگستھ کو اپنے دورۂ اسرائیل کے دوران اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز سے بھی ملنا تھا، اور ان مذاکرات میں ایران کا معاملہ بھی سرفہرست ہونا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں