انوسٹ پاک کا اجراء مثبت قدم ہے ،میاں زاہد
کراچی (این این آئی) آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ انویسٹ پاک کا اجراء مالیاتی شمولیت اور حکومتی سکیورٹیز تک ڈیجیٹل رسائی کے حوالے سے ایک انتہائی خوش آئند اور مثبت قدم ہے ۔
اسے ایک عام بچت اسکیم سمجھنے کے بجائے ایک جامع مالیاتی اصلاح کے طور پر دیکھنا چاہیے ، کیونکہ اگر اسے درست استعمال کیا گیا تو اس کے دور رس ثمرات براہ راست ملکی تجارت، صنعت اور پیداواری معیشت پر مرتب ہوں گے ۔