آدھا گھنٹہ شیر کے جبڑے اور پنجوں میں رہنے والا شخص

 آدھا گھنٹہ شیر کے جبڑے اور پنجوں میں رہنے والا شخص

بھاؤنگر (نیٹ نیوز)انڈیا میں شیر نے ایک نوجوان پر حملہ کر کے اسے دبوچ لیا اور تقریباً آدھے گھنٹے تک اسی حالت میں رہنے کے بعد وہ زندہ بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔

اس واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہے ، واقعہ گجرات کے ضلع بھاؤنگر میں اس وقت پیش آیا جب کلوبھائی پرمار اپنے مویشیوں کو چارہ ڈالنے کے لیے باڑے میں گیا جہاں شیر پہلے سے موجود تھا۔اس نے فوراً ہی حملہ کر کے بازو کو جبڑے میں جکڑ لیا مگر حیرت کی بات یہ تھی کہ شیر اس کو اسی طرح لیے بیٹھا رہا اور پھر بازو چھوڑ دیا جبکہ اس کو پنجوں میں دبائے رکھا۔اس کی چیخ و پکار پر لوگ متوجہ ہوئے اور وہیں پر اس کی ویڈیو بھی بنی۔ لوگوں نے گرفت سے نکلنے کے بعد اس شخص کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا جہاں طبی امداد کے بعد ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو خطرے سے باہر ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں