فیفا ورلڈ کپ میں پیشگوئی کرنیوالی بلی،فاتح ٹیم کون
ڈبلن(نیٹ نیوز)فیفا ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلوں کے ساتھ جہاں شائقین اپنی پسندیدہ ٹیموں کی کامیابی کے لیے دعائیں کررہے ہیں، وہیں سوشل میڈیا پر ایک پالتو بلی بھی غیرمعمولی شہرت حاصل کر رہی ہے ۔
دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ بلی اب تک ٹورنامنٹ کے 31 میں سے 27 میچوں کے نتائج درست انداز میں بتا چکی ہے ، جس کے بعد انٹرنیٹ صارفین کی دلچسپی اس میں مزید بڑھ گئی ہے ۔ یہ بلی ‘دی کیٹ’ کے نام سے جانی جاتی ہے اور چین سے تعلق رکھنے والی لنکا لن اور آئرلینڈ کے مارک کی پالتو ہے ۔ دونوں نے اسے 2024 میں گود لیا تھا۔ لنکا لن کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کے شوہر کسی مخصوص ٹیم کے حامی نہیں، اسی لیے ہر میچ سے پہلے اپنی بلی سے ‘فاتح ٹیم’ کا انتخاب کرواتے ہیں اور پھر اسی ٹیم کی حمایت کرتے ہیں۔ان کے مطابق اب تک 31 میں سے 27 میچوں کے نتائج درست آنے کے بعد وہ خود بھی بے حد پرجوش ہیں۔