چین،38 ماہ میں دنیا کا سب سے بڑا ریلوے سٹیشن تعمیر

چین،38 ماہ میں دنیا کا سب سے بڑا ریلوے سٹیشن تعمیر

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین نے صرف 38 ماہ میں دنیا کا سب سے بڑا ریلوے سٹیشن تعمیر کر دیا، اس مقصد کے لیے ورکروں کی ایک پوری فوج استعمال کی گئی۔

چونگ چھنگ ایسٹ نامی اس سٹیشن کو رقبے کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے ریلوے سٹیشن کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے ۔ یہ 12 لاکھ 20 ہزار مربع میٹر پر محیط ہے ، جو فٹ بال کے 170 میدانوں کے برابر رقبہ بنتا ہے ۔چین کے جنوب مغربی شہر چونگ چِنگ میں واقع دنیا کا یہ سب سے بڑا ریلوے سٹیشن جدید انفراسٹرکچر کا ایک حیرت انگیز شاہکار ہے ۔ یہ نیو یارک کے گرینڈ سینٹرل سٹیشن سے چھ گنا بڑا اور یورپ کے سب سے بڑے ریلوے سٹیشن لائپزگ ہاؤپٹ بانہوف سے 15 گنا زیادہ وسیع ہے ۔ چونگ چِنگ ایسٹ ریلوے سٹیشن کا رقبہ اتنا بڑا ہے کہ وہ بعض چھوٹے قصبوں سے بھی زیادہ وسیع ہے ۔ جبکہ اس کا رقبہ روم میں واقع ویٹیکن سٹی سے دُگنا سے بھی زیادہ ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں