جعلی مہاجر سکینڈل، نیپال کے 2سابق وزرا سمیت 15افراد مجرم قرار
کٹھمنڈو(اے ایف پی)نیپال کی ایک عدالت نے جعلی بھوٹانی مہاجرین سکینڈل میں دو سابق وفاقی وزرا سمیت 15 افراد کو مختلف جرائم میں مجرم قرار دے دیا۔
عدالت نے سابق نائب وزیر اعظم ٹوپ بہادر ریاماجھی کو ریاست کے خلاف جرائم، فراڈ اور منظم جرائم جبکہ سابق وزیر داخلہ بال کرشنا کھنڈ کو معاونت کے جرم میں قصوروار ٹھہرایا۔ استغاثہ کے مطابق ملزموں نے شہریوں سے بیرون ملک مہاجرین کے طور پر آباد کرانے کا جھانسہ دے کر بھاری رقوم وصول کیں۔ عدالت نے 7 ملزموں کو بری بھی کر دیا، جبکہ سزا کا اعلان 13 جولائی کو کیا جائے گا۔