بارسلونا:شدید گرمی کی لہر ، 112 سال بعد درجہ حرارت کا نیا ریکارڈ
بارسلونا(اے ایف پی)سپین کے شہر بارسلونا میں شدید گرمی کی لہر کے دوران درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا،جو 112 سالہ ریکارڈ میں سب سے زیادہ ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارسلونا شہر کے مغربی علاقے میں واقع فابرا آبزرویٹری میں ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت سابقہ ریکارڈ 40 ڈگری سینٹی گریڈسے زیادہ ہے ۔ حکام کے مطابق سپین کے مختلف علاقوں میں جاری شدید گرمی کی لہر کے باعث درجہ حرارت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔