ممتا بینرجی نے اپنی ہی جماعت کے کارکن کو تھپڑ مار دیا،ویڈیو وائرل
کولکتہ (این این آئی)کولکتہ میں احتجاج کے دوران سابق وزیراعلیٰ مغربی بنگال ممتا بینرجی نے اپنی ہی جماعت ترنمول کانگریس کے کارکن کو تھپڑ مار دیا۔
ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ، جس میں وہ احتجاجی مارچ کے دوران اپنی ہی جماعت کے ایک کارکن کو تھپڑ مارتے دکھائی دے رہی ہیں۔ویڈیو میں ایک شخص ہجوم پر قابو پاتے اور ممتا بینرجی کے گزرنے کیلئے راستہ صاف کررہا ہے ، چند لمحوں بعد ہی سابق وزیراعلیٰ برہم ہوجاتی ہیں اور اسی کارکن کو تھپڑ مار دیتی ہیں۔سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نے شیئر کی اور دعویٰ کیا کہ ہجوم کو منظم کرنے والے پر ہی ممتا بینر جی غصے میں آگئیں اور تھپڑ مار دیا۔