بنگلہ دیش:روہنگیامہاجر کیمپ میں لینڈ سلائیڈنگ، 7بچے ،استاد جاں بحق
ڈھاکہ(اے ایف پی)بنگلہ دیش کے کاکس بازار میں شدید بارش کے باعث دنیا کے سب سے بڑے روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں لینڈ سلائیڈنگ سے 7بچے اور ایک استاد جاں بحق ہوگئے ۔
حکام کے مطابق مٹی کا تودہ سکول کی جھونپڑی پر آ گرا، جہاں بچے کلاس میں موجود تھے ۔ چار افراد موقع پر جبکہ چار ہسپتال میں دم توڑ گئے ۔ پیر کی شب کو بھی مختلف کیمپوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے 8افراد جاں بحق ہوئے ۔ حکام نے آئندہ چار روز مزید موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ روہنگیا نمائندوں نے محفوظ مقامات پر منتقلی اور بہتر انتظامات کا مطالبہ کیا ہے ۔