جاپان:دوبارہ قابل استعمال راکٹ کے پروٹوٹائپ کی پہلی آزمائشی پرواز اور لینڈنگ کا کامیاب تجربہ
ٹوکیو(اے ایف پی)جاپان کی خلائی ایجنسی جاکسا نے دوبارہ استعمال کے قابل راکٹ کے پروٹوٹائپ کی پہلی پرواز اور لینڈنگ کا کامیاب تجربہ کر لیا۔
اکیتا کے نوشیرو ٹیسٹ مرکز سے روانہ ہونے والا راکٹ تقریباً 10 میٹر کی بلندی تک گیا اور 40 سیکنڈ بعد بحفاظت واپس اتر آیا۔ جاکسا حکام کے مطابق تجربے سے اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں جو کم لاگت خلائی ٹیکنالوجی کی تیاری میں مدد دیں گی۔ دوبارہ استعمال ہونے والے راکٹس سے خلائی مشنز کے اخراجات کم ہونے کی توقع ہے ۔ اس شعبے میں امریکی کمپنی اسپیس ایکس کو برتری حاصل ہے ، جبکہ چین بھی حال ہی میں قابل استعمال راکٹ کی کامیاب لینڈنگ کر چکا ہے۔