جیولین تھرور یاسر سلطان معیاری جیولین سے محروم
لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے دوسرے بہترین جیولین تھرور یاسر سلطان معیاری جیولین سے محروم اور انٹرنیشنل معیار کی جیولین کے بغیر پریکٹس کرنے پر مجبور ہیں۔
کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں میں مصروف یاسر سلطان نے پنجاب سٹیڈیم میں ٹریننگ کے موقع پر کہاکہ مقامی جیولین سے ٹریننگ کرتا ہوں، پہلے ارشد ندیم سے جیولین مانگ لیتا تھا، اب ہم دونوں کی ٹریننگ کا وقت ایک ہے اس لیے ارشد ندیم سے جیولین مانگنا مناسب نہیں لگتا۔ جب فیڈریشن کو جیولین کے لیے کہا تو پھر انہوں نے پاکستان سپورٹس بورڈ کو جیولین کے لیے خط لکھا، مجھے امید ہے کہ مجھے معیاری جیولین مل جائیں گے اور میری تیاری مزید اچھی ہو گی۔ ارشد ندیم کے ساتھ اتنے بڑے پلیٹ فارم پر مقابلہ کرنا اعزاز کی بات ہو گی۔ نئے کوچ کے ساتھ فٹنس پر کام زیادہ کیا ہے ، اچھے نتائج کے لیے پُرامید ہوں۔