نائیجیریا :فوجی آپریشن،اغوا کار اور مویشی چور گروہوں کے 300 سے زائد ارکان ہلاک
کانو(اے ایف پی)نائیجیریا کی فوج نے شمال مغربی ریاست زمفارا میں کارروائی کے دوران اغوا کاروں اور مویشی چور گروہوں کے 300 سے زائد ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ریاستی حکام کے مطابق گومی ضلع میں دو روزہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مسلح گروہوں کو نشانہ بنایا۔واضح رہے نائیجیریا میں اغوا برائے تاوان اور مسلح حملوں کے باعث سکیورٹی صورتحال طویل عرصے سے خراب ہے ۔ ملک کو شدت پسند تنظیموں، جرائم پیشہ گروہوں اور دیگر سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔