فرانس :شدید گرمی کی نئی لہر سیاحتی مقامات وقت سے پہلے بند
پیرس(اے ایف پی)شدید گرمی کی نئی لہر کے باعث فرانس میں ایفل ٹاور، لوور میوزیم اور میوزے ڈی اورسے سمیت اہم سیاحتی مقامات کو وقت سے پہلے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے 24 اضلاع میں بلند ترین ہیٹ الرٹ جاری کیا ہے جبکہ مزید 59 اضلاع بھی شدید گرمی کی وارننگ کی زد میں ہیں۔ حکام کے مطابق بڑھتے درجہ حرارت اور خشک موسم کے باعث یوم باستیل کی کئی آتش بازی تقریبات بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔