امریکی رکن کانگریس رو کھنہ کا اسرائیلی آبادکاروں پر حراست میں لینے کا الزام

امریکی رکن کانگریس رو کھنہ کا اسرائیلی  آبادکاروں پر حراست میں لینے کا الزام

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹ رکن کانگریس رو کھنہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے دورے کے دوران مسلح اسرائیلی آبادکاروں نے انہیں اور دیگر امریکی شہریوں کو روک کر حراست میں رکھا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسرائیلی فوج موقع پر پہنچنے کے بعد بھی آبادکاروں کی حمایت کرتی رہی اور انہیں آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی۔رو کھنہ نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ امریکی ساختہ ایم فور رائفلوں سے مسلح آبادکاروں نے ان کا راستہ روکا۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو فراہم کی گئی ویڈیوز اور عینی شاہدین کے بیانات کے مطابق مسلح افراد نے جنوبی مغربی کنارے کے ایک گاؤں کے قریب سڑک بند کر کے ان کے قافلے کو روک لیا تھا۔رو کھنہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے پہنچنے کے بعد بھی صورتحال تبدیل نہ ہوئی اور فوجیوں نے آبادکاروں سے بات کرنے کے بعد خود بھی سڑک بند کر دی۔ بعد ازاں امریکی سفارتخانے اور اسرائیلی پولیس سے رابطے کے بعد انہیں وہاں سے جانے کی اجازت ملی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں