چینی کمپنیز کا بڑھتا ہوا کاروبار،جرمن آٹو انڈسٹری کو دباؤ کا سامنا

چینی کمپنیز کا بڑھتا ہوا کاروبار،جرمن آٹو انڈسٹری کو دباؤ کا سامنا

انجینئرز کیلئے ملازمتوں کے مواقع محدود ،جرمن آٹو صنعت کا سنہرا دور ختم :ماہرین ووکس ویگن سمیت بڑی کمپنیز میں ملازمتوں میں کٹوتیوں کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے

 فرینکفرٹ(اے ایف پی)جرمنی کی آٹو انڈسٹری کو معاشی سست روی اور چینی کمپنیوں کے بڑھتے ہوئے مقابلے کے باعث شدید دباؤ کا سامنا ہے ، جس کے نتیجے میں نوجوان انجینئرز کے لیے ملازمتوں کے مواقع محدود ہو گئے ہیں۔ سافٹ ویئر انجینئر میکس پائل سمیت کئی امیدوار درجنوں درخواستیں دینے کے باوجود روزگار حاصل نہیں کر سکے ۔ ماہرین کے مطابق جرمن آٹو صنعت کا "سنہرا دور" ختم ہو چکا ہے ، جبکہ ووکس ویگن سمیت بڑی کمپنیوں میں ملازمتوں میں کٹوتیوں کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے ۔ کیریئر ماہرین کا کہنا ہے کہ اب انجینئرنگ کی ڈگری ملازمت کی ضمانت نہیں رہی اور نوجوانوں کو سخت مقابلے کا سامنا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں