بنکاک بار میں خوفناک آتشزدگی 27 افراد جان کی بازی ہار گئے
بنکاک(اے ایف پی)تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ایک بار میں لگنے والی خوفناک آگ سے 27 افراد ہلاک ہوگئے ۔
وزیراعظم انوتن چارنویراکول نے جائے وقوعہ پر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ 27 لاشیں نکالی جا چکی ہیں، متعدد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرکے انکی حالت کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ حکام کے مطابق فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔ ریسکیو کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔