چین :طوفان’’باوی‘‘ کی شدت میں کمی

چین :طوفان’’باوی‘‘ کی شدت میں کمی

بیجنگ(اے ایف پی)چین کے مشرقی ساحل سے ٹکرانے کے بعد سمندری طوفان باوی کی شدت کم ہوگئی ہے ۔

حکام نے طوفان کے راستے میں آنے والے علاقوں سے تقریباً 20 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا تھا۔ابھی تک کسی جانی نقصان یا بڑے پیمانے پر تباہی کی فوری اطلاع نہیں ملی۔ چین پہنچنے سے قبل یہ طوفان شمالی تائیوان اور جاپان کے دور دراز جنوب  مغربی جزائر سے ٹکرایا، جہاں درخت گرنے اور بجلی کی بندش کے واقعات پیش آئے ۔چینی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق طوفان باوی ہفتے کی رات تقریباً 11 بجکر 20 منٹ پر ژی جیانگ صوبے سے ٹکرایا، اس وقت طوفانی ہواؤں کی رفتار 144 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔ سرکاری ٹی وی سی سی ٹی وی کے مطابق یوہوان شہر سے گزرتے ہوئے طوفان کے مرکز میں شدید ہوائیں اور موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے درخت اکھڑ گئے اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔چین کے محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی صبح طوفان کی شدت مزید کم ہوگئی۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں