چین :امریکی سائنسدان 2برس سے جاسوسی الزام میں زیر حراست

چین :امریکی سائنسدان 2برس  سے جاسوسی الزام میں زیر حراست

واشنگٹن(اے ایف پی)چین میں امریکی سائنسدان 2برس سے جاسوسی کے الزام میں زیر حراست ہے ، 2024 میں گرفتار کئے گئے۔۔۔

 امریکی ماہرِ زلزلہ پیما یولن چن کی رہائی کیلئے امریکی صدر ٹرمپ کی چینی صدر شی جن پنگ سے براہِ راست اپیل بھی تاحال نتیجہخیز ثابت نہ ہو سکی۔ چن کے اہلخانہ نے بتایا کہ وہ گزشتہ 600 روز سے زائد عرصے سے اپنے شوہر سے رابطہ نہیں کر سکے ۔ امریکی حکومت نے مارچ 2026 میں کہا تھا کہ چین نے یولن چن کو بے گناہ گرفتار کیا ہے ۔واضح رہے چن زیر زمین جوہری تجربات کی نشاندہی سے متعلق تحقیق کرتے رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...