سنگاپور :ہتک عزت مقدمہ بلومبرگ کو دو سینئر وزرا کو 4 لاکھ 60 ہزار ڈالر ہرجانہ ادا کرنیکا حکم
سنگاپور(اے ایف پی)سنگاپور کی ہائیکورٹ نے ہتک عزت کے مقدمے میں خبر رساں ادارے بلومبرگ کو دو سینئر وزرا کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 60 ہزار سنگاپوری ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔۔۔
عدالت نے قرار دیا کہ بلومبرگ کی رپورٹ نے وزرا کی ساکھ متاثر کی۔ وزیر داخلہ کے شانموگم اور وزیر افرادی قوت تان سی لینگ نے جنوری 2025 میں مقدمہ دائر کیا تھا۔ رپورٹ میں لگژری جائیدادوں کے معاملات میں شفافیت پر سوالات اٹھائے گئے تھے ۔ بلومبرگ کے ایڈیٹر ان چیف نے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ عدالتی حکم کا احترام کرے گا، تاہم اپنی رپورٹنگ کے معیار پر قائم ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments