مغربی بنگال میں انڈے پر تنازع

 مغربی بنگال میں  انڈے پر تنازع

نئی دہلی (اے ایف پی )مغربی بنگال کے سرکاری سکولوں میں دوپہر کے کھانے سے غریب بچوں کی من پسند غذا-انڈا-غائب کر دی گئی ۔

اس کی جگہ اب ایک ہندوخیراتی ادارے کی طرف سے صرف سبزی ملے گی ۔ اساتذہ کو خوف ہے کہ اب سکولوں میں بچوں کی حاضری گر جائے گی کیونکہ انڈے والے دن غریب بچے سب سے زیادہ تعداد میں سکول آتے تھے ۔ سابق وزیرِ اعلیٰ ممتا بنرجی کی جماعت نے اس فیصلے کو بنگال کی ثقافت پر حملہ قرار دیتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی حکومت بچوں پر زبردستی سبزی خوری مسلط کر رہی ہے ۔ بنگال کی 10 کروڑ کی آبادی میں اکثریت مچھلی، گوشت اور انڈا شوق سے کھاتی ہے ۔ ماہرینِ غذائیت کا کہنا ہے کہ غریب بچوں کے لیے انڈا پروٹین کا سب سے سستا اور "گولڈ سٹینڈرڈ" تھا، جس کی جگہ کوئی اور چیز نہیں لے سکتی۔ یہ معاملہ اب کولکتہ ہائی کورٹ پہنچ چکا ہے ، جس نے حکومت سے جواب طلب کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...