بھارت:عدالت کا مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کے 38بلاکس گرانے کا حکم
نئی دلی (اے پی پی)بھارتی ریاست اترپردیش میں عدالت نے مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کے 38 بلاکس کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے گرانے کا حکم دے دیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مجسٹریٹ اجے کمار کی عدالت نے قراردیا یونیورسٹی کے یہ بلاکس پیشگی منظوری لیے بغیر بنائے گئے ہیں۔ عدالت نے یونیورسٹی انتظامیہ کی یہ دلیل ماننے سے انکار کردیا کہ یونیورسٹی کے یہ بلاکس پہلے بنے اور وہ گاؤں جہاں یونیورسٹی موجود ہے ، رام پور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی حدود میں بعد میں آیا۔ اس لیے اجازت لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اتھارٹی نے جواب میں کہا کہ اجازت لینا پھر بھی لازمی تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments