سعودی عرب اور امارات میں سوشل میڈیا پر دوستی
دبئی (اے ایف پی)متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے اعلیٰ حکام اور وزراء نے سوشل میڈیا پر باہمی دوستی اور اتحاد پر مبنی پیغامات شیئر کیے ہیں ۔۔
، جس سے دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد تعلقات میں بہتری کا واضح اشارہ ملتا ہے ۔سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے منگل کی شام اپنے 'ایکس' (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان اور یو اے ای کے نائب صدر منصور بن زاید کی ایک تصویر شیئر کی، جس کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ یہ چند روز قبل لی گئی تھی۔ انہوں نے لکھا: "سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات: برادرانہ تعلقات اور مضبوط شراکت داری کی ایک داستان۔"یو اے ای کے صدارتی مشیر انور قرقاش نے بھی اس تصویر کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا: "خلیج کی سب سے بڑی کہانی ایک تصویر میں سمو دی گئی ہے ۔"
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments