اسرائیل، لبنان مذاکرات کا نیا دور 4 اگست کو اٹلی میں ہوگا
روم(اے ایف پی)اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کی ثالثی میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات کا نیا دور 4 اگست کو اٹلی میں منعقد ہوگا۔۔۔
انہوں نے پارلیمنٹ سے خطاب میں بتایا کہ گزشتہ ہفتے روم میں دونوں ممالک کے وفود کے درمیان ہونیوالے مذاکرات کے بعد اب ایک اور اجلاس کی میزبانی اٹلی کریگا۔ اطالوی وزیر خارجہ کے مطابق مذاکرات کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازعات کے حل اور کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments