قومی مفاد ترجیح، ٹرمپ پر تنقید اور اختلاف ممکن ہے :برطانوی وزیر اعظم
لندن (اے ایف پی)برطانیہ کے نئے وزیراعظم اینڈی برنہم نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ سے بعض معاملات پر ان کی رائے مختلف ہو سکتی ہے ، تاہم وہ ہر صورت برطانیہ کے قومی مفاد کو ترجیح دیں گے ،
اگر برطانیہ کے مفاد میں ہوا توٹرمپ پر تنقید کرنے کے لیے تیار ہوں ۔ بی بی سی کو دئیے گئے اپنے پہلے انٹرویو میں برنہم نے بتایا کہ وزارتِ عظمیٰ سنبھالنے کے چند گھنٹے بعد ٹرمپ سے ہونے والی پہلی ٹیلی فونک گفتگو خوشگوار رہی۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر وہ امریکی صدر سے اختلافِ رائے کا اظہار کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے ۔ برنہم کے مطابق ایک وزیراعظم کی پہلی ذمہ داری اپنے ملک کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments