فرانس ، سپین :جنگلاتی آگ بے قابو ،1لاکھ 19ہزار ہیکٹر رقبہ متاثر،240 مکانات تباہ
پیرس،میڈرڈ(اے ایف پی)فرانس اور سپین میں شدید گرمی کی نئی لہر سے قبل جنگلاتی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ۔۔۔
، فائر فائٹرز نے کارروائیاں تیز کر دیں ۔ دونوں ممالک میں بھڑکنے والی آگ نے وسیع جنگلات کو لپیٹ میں لے لیا، املاک تباہ ہوئیں اور ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔ فرانس کے علاقے کیپ فیریٹ میں گزشتہ چھ روز کے دوران آگ نے 42 ہزار ہیکٹر رقبہ متاثر کیا، 2 لاکھ 20 ہزار افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی جبکہ 240 مکانات تباہ ہوئے ۔ سپین میں بھی 77 ہزار ہیکٹر رقبہ متاثر ہوا اور 60 ہزار افراد کو گھروں سے نکالا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments