شاہ کمال دربار کے قریب گھرسے خاتون کی لاش برآمد

شاہ کمال دربار کے قریب گھرسے خاتون کی لاش برآمد

شادی شدہ ثنا کوگردن میں گولی مار کر قتل کیا گیا ،لاش خون میں لت پت ملی متوفیہ اہلخانہ کیساتھ کرایہ پررہتی تھی،شوہر غائب،غیرت کے نام پر قتل کاشبہ

لاہور(کرائم رپورٹر)وحدت کالونی کے علاقے میں گھر سے 40 سالہ شادی شدہ خاتون کی لاش برآمد، گردن پر گولی ماری کر قتل کیا گیا ۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔ شاہ کمال دربار منا گڈا چوک کے پاس گھر سے خاتون کی خون میں لت پت لاش ملی جسکی شناخت 40 سالہ ثنا زوجہ شہراز کے نام سے ہوئی ۔اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کردی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ 5 بچوں کی ماں تھی جو اپنے اہلخانہ کے ہمراہ 7 سال سے کرایہ کے مکان میں رہتی تھی،ابتدائی تحقیقات میں خاتون کو گولی مار کر قتل کیا گیا۔ مقتولہ کا شوہر موقع سے غائب ہے ،شبہ ہے کہ اس نے غیرت کے نام پر قتل کیا،پولیس نے مزید بتایا کہ اہل علاقہ اور لواحقین سے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں،واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں، جلد اصل حقائق سامنے آ جائینگے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...