ڈیٹا والٹ کا الیکٹرانک چپس کی تنصیب پر کام کا آغاز

ڈیٹا والٹ کا الیکٹرانک چپس کی تنصیب پر کام کا آغاز

کراچی(بزنس ڈیسک)ڈیٹا والٹ نے جدید الیکٹرانک چپس کی تنصیب پر کام کا آغاز کردیا ہے ۔

اس مقصد کیلئے ڈیٹا والٹ نے سپر مائیکرو کمپیوٹر کمپنی کے امریکی ماہرین کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ امریکی ماہرین کی ٹیم نے کراچی میں ڈیٹا والٹ کا دورہِ کیا اور اس کے موجودہ کولنگ کے نظام کو لیکوڈ بیس کرنے کا جائزہ لیا تاکہ جدید الیکٹرانک چیپس کی تنصیب کو ممکن بنایا جاسکے ۔ امریکی ماہرین جلد اس حوالے سے ایک جائزہ رپورٹ ڈیٹا والٹ کو فراہم کریں گے ۔ مصنوعی ذہانت کیلئے استعمال ہونے والی نئی جنریشن الیکٹرانک چپس کیلئے خصوصی طور پر لیکوڈ بیس کولنگ نظام استعمال کیا جاتا ہے جو زیادہ ٹھنڈک فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ توانائی کی بچت بھی کرتا ہے ۔ نئے کولنگ نظام کی تنصیب کے بعد ڈیٹا والٹ مصنوعی ذہانت چپس کی تنصیب کی جائے گی جس سے ملک کا حساس ترین ڈیٹا ملک کے اندر محفوظ اور پروسیس ہوسکے گا۔ ڈیٹا والٹ پاکستان ملک کا پہلا اے ائی کیلئے تیار خود مختار (سوویرن) ڈیٹا سینٹر ہے جو ملک کے اندر مصنوعی ذہانت کے انفرااسٹرکچر کو فراہم کررہا ہے اور حکومت کے مصنوعی ذہانت کے زریعے 1 ارب ڈالر زرمبادلہ کمانے کے ایجنڈے پر عملدرآمد کررہا ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...