ایران :حکومت مخالف مظاہروں میں شریک 2افراد کو سر عام پھانسی
تہران(اے ایف پی)ایران نے حکومت مخالف مظاہروں میں شریک 2افراد کو سر عام پھانسی دے دی ۔ ایرانی عدلیہ کے مطابق ابوالفضل سپاہی اور ۔۔
امیر حسین صفری کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پھانسی وسطی صوبہ اصفہان کے شہر ملک کے ایک عوامی مقام پر دی گئی۔ عدلیہ کا کہنا ہے کہ دونوں افراد پر پولیس اہلکاروں پر حملے ، خوف و ہراس پھیلانے اور امن متاثر کرنے کے الزامات ثابت ہوئے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments