انسانی سمگلنگ میں ملوث3ملزم پبلک ٹرانسپورٹ سے گرفتار

 انسانی سمگلنگ میں ملوث3ملزم پبلک ٹرانسپورٹ سے گرفتار

بابر، خبیب ، راشد کو ٹھوکر ، شیرا کوٹ و دیگر مقامات پر چیکنگ کے دوران دھرلیاگیا ایف آئی اے کی کارروائیوں میں 4پاسپورٹ ایجنٹ ،ملازمین ، 2 ویزا ایجنٹ بھی گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر،اپنے کامرس رپورٹر سے )انسانی سمگلنگ اورجعلی ویزا فراڈ میں ملوث3ملزم پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کے دوران پکڑے گئے ۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق پرملزم بابر، خبیب اور راشد کو ٹھوکر نیاز بیگ ناکہ، شیرا کوٹ اور دیگر مقامات پر معمول کی چیکنگ کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے پرحراست میں لے لیا گیا۔ گرفتار ملزم انسانی سمگلنگ، ویزا فراڈ اور غیر ملکی ملازمت کیلئے جعلی دستاویزات تیار کرنے جیسے سنگین مقدمات میں فیصل آباد اورایف آئی اے پولیس لاہور کو مطلوب تھے ۔ایس پی ڈولفن بلال نے بتایا کہ ملزم پانچ سال سے گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش تھے ۔ ابتدائی کارروائی کے بعد انہیں تھانہ چوہنگ، شیرا کوٹ اور متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا جبکہ ایف آئی اے کے متعلقہ ونگ کو بھی اطلاع دیدی گئی ۔ 

ایف آئی اے لاہور کی ایجنٹ مافیا کیخلاف کارروائیوں میں 4 پاسپورٹ ایجنٹ وملازمین اور 2 ویزا ایجنٹ بھی پکڑے گئے ۔ اینٹی کرپشن سرکل اور انسداد انسانی سمگلنگ سرکل نے چھاپہ مار کارروائیاں ننکانہ صاحب ، ساہیوال اور سرگودھا اضلاع میں کیں۔ملزم ارسلان، کرامت ، اللہ دتہ اور شہریار پاسپورٹ آفس ایجنٹ ننکانہ کے باہر سے گرفتار ہوئے جبکہ ملزم بشارت اور فاروق کو ساہیوال اور سرگودھا سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم ارسلان، کرامت ، اللہ دتہ اور شہریار شہریوں سے پاسپورٹ بنوانے کے نام پر غیر قانونی طور پر اضافی رقوم وصول کر رہے تھے ۔ ملزموں سے پاسپورٹس، ٹوکن، بینک چالان، رسیدیں ودیگر اہم شواہد برآمد کر لیے گئے جبکہ ملزم شہریار اور فاروق نے شہریوں سے بیرون ملک ورک ویزا کے نام پر 11 لاکھ 90 ہزار روپے ہتھیائے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...