نیتن یاہو مجھے جنگ میں پھنسائے رکھنا چاہتا ہے :ٹرمپ

نیتن یاہو مجھے جنگ میں پھنسائے رکھنا چاہتا ہے :ٹرمپ

اسرائیلی وزیر اعظم ایرانی جوہری معلومات مجھے نہیں دنیا کو بتائے :امریکی صدر ٹرمپ نیتن یاہوملاقات، اہم امورپرتبادلہ خیال،زیلنسکی بھی ٹرمپ سے ملے

واشنگٹن(اے ایف پی،مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو مجھے جنگ میں پھنسائے رکھنا چاہتا ہے ، مجھے نیتن یاہو کی معلومات  کی ضرورت نہیں، نیتن یاہو ایران کی جوہری سرگرمیوں سے متعلق معلومات مجھے نہیں دنیا کو بتائے ، نیتن یاہو چاہتا ہے کہ میں جنگ میں شامل رہوں اس لیے معلومات دینے کی بات کر رہا ہے ۔اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات سے قبل امریکی میڈیا سے گفتگو میںٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کی جوہری سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے ، مجھے معلوم ہے کوہ کولانگ کے مقام پرکیا ہو رہا ہے ، ایران سے معاہدہ نہیں ہوتا تو ہم کوہ کولانگ کو بھی آسانی سے تباہ کردیں گے ۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے منگل کو وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ سے ایران جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی بالمشافہ ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان مذاکرات میں ایران سمیت خطے کی صورتحال، سکیورٹی امور اور امن کوششوں جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی گئی ۔ ملاقات کے بعد نیتن یاہو نے ویڈیو بیان میں کہا کہ دونوں ممالک کے مشترکہ مقصد اور ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ واضح رہے یہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کی 2025 میں امریکی صدر کی اقتدار میں واپسی کے بعد آٹھویں ملاقات ہے ۔ادھر یوکرین کے صدر زیلنسکی نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے ملاقات کو اچھی ملاقات قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے پیٹریاٹ فضائی دفاعی میزائلوں کی تیاری اور روس کے ساتھ مذاکرات بحال کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...