میکسیکو :صدارتی محل کے قریب فائرنگ ،1 شخص ہلاک ،2 زخمی
میکسیکو سٹی(اے ایف پی)میکسیکو سٹی کے معروف زوکالو اسکوائر اور صدارتی محل کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ۔۔۔
پولیس نے واقعے کو براہ راست حملہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ مشتبہ حملہ آور موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے ۔ فائرنگ سینٹو ڈومنگو اسکوائر میں ہوئی، جو نوآبادیاتی دور کی عمارتوں اور جعلی دستاویزات کی تیاری و فروخت کیلئے بدنام علاقے کے طور پر جانا جاتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments