اسٹاک ایکسچینج ،مندی،62فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں

اسٹاک ایکسچینج ،مندی،62فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں

اسٹاک ایکسچینج ،مندی،62فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں 95کروڑ 80 لاکھ حصص کے سودے طے ،کاروباری حجم 7.18فیصد کم رہا

کراچی(بزنس رپورٹر)ملکی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا کم نہ ہونا اور روول اوور ویک کے دباؤ کے سبب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے دوسرے روزاتارچڑھاو کے بعد مندی کی لپیٹ میں رہی جس سے بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس کی دوران ٹریڈنگ 1لاکھ 78ہزار پوائنٹس کی سطح گرگئی، مندی کے سبب 62فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے 70ارب 64کروڑ 94لاکھ 69ہزار 808روپے ڈوب گئے ۔دوران ٹریڈنگ ایک موقع پر 860پوائنٹس کی تیزی سے 100انڈیکس کی 1لاکھ 79ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور ہوگئی تھی لیکن آئل اینڈ گیس ، سیمنٹ اور بینکنگ سیکٹرز کے شیئرز میں منافع کے حصول کا رحجان بڑھنے سے جاری تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی جس سے ایک موقع پر 827پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے مندی کی شدت میں کمی واقع ہوئی۔کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 638.45 پوائنٹس کی کمی سے 177623.88پوائنٹس پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 216.11پوائنٹس کی کمی سے 53131.56 پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 365.17پوائنٹس کی کمی سے 107472.27پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 695.44 پوائنٹس کی کمی سے 250814.93 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم 7.18فیصد کم رہا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...