بینکنگ محتسب نے 18 ہزار سے زائد شکایات نمٹا دیں

بینکنگ محتسب نے 18 ہزار سے زائد شکایات نمٹا دیں

جنوری تاجون صارفین کو 762.76 ملین روپے کا ریلیف فراہم کیا گیا

کراچی(بزنس رپورٹر)بینکنگ محتسب پاکستان نے سال 2026کی پہلی ششماہی (جنوری سے جون)کے دوران18ہزار سے زائد شکایات کا ازالہ کرکے بینک صارفین کو 762.76 ملین روپے کا مالیاتی ریلیف فراہم کیا۔بینکنگ محتسب آفس میں کمرشل بینکوں کے خلا ف در ج ہونے والی شکایات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔یکم جنوری سے 30جون 2026 تک (21,392) نئی شکایا ت موصول ہوئی ہیں جن میں پرائم منسٹر پورٹل کی4,005 شکایات بھی شامل ہیں، اسی عرصے کے دوران پچھلے سال 91516, شکایات موصول ہوئیں تھیں۔ بینک صارفین کو کسی بھی دھو کہ دہی اور جعلسازی سے بچانے کے لیے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدّین عزیز نے بینک صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ذاتی اور مالی معلومات کس بھی غیر متعلقہ شخص کو نہ دیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشکوک کالز کے موصول ہونے کی صورت میں انہیں فوری طور پر اپنے بینک کی قریبی برانچ یا بینک کی ہیلپ لا ئین پررابطہ کرنا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...