جاپان:7اعشاریہ 1شدت کا زلزلہ،1شخص ہلاک،100 زخمی

جاپان:7اعشاریہ 1شدت کا  زلزلہ،1شخص ہلاک،100 زخمی

ٹوکیو(اے ایف پی)جاپان کے جنوب مغربی علاقے کوماموتو میں 7اعشاریہ 1 شدت کے زلزلے کے بعد عمارتیں منہدم ہونے۔۔

 ، آگ لگنے کے واقعات اور بڑے پیمانے پر نقصانات کی اطلاعات ہیں۔ حکام کے مطابق کاشیما شہر کے ایک شاپنگ مال کی دوسری منزل گرنے سے متعدد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے ، جبکہ 20 سے 30 ملازمین سے رابطہ نہیں ہو سکا۔ زلزلے کے نتیجے میں 1شخص ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ۔ کوماموتو کے مختلف علاقوں میں آگ لگنے ، پلوں کو نقصان پہنچنے اور مال بردار ٹرین پٹری سے اترنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ جاپانی محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے بعد کئی آفٹر شاکس بھی آئے ۔کیوشو الیکٹرک پاور کمپنی کے مطابق کوماموتو خطے میں تقریباً 45 ہزار گھروں اور دیگر تنصیبات کی بجلی منقطع ہو گئی ہے ۔جاپان کی وزیراعظم سانائے تاکائچی نے کہا ہے کہ زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کا مکمل اندازہ ابھی لگایا جا رہا ہے ۔جاپان کے وزیر دفاع کے مطابق امدادی کارروائیوں کے لیے فوج کے 3ہزار600 اہلکار تعینات کر دئیے گئے ہیں، نیوکلیئر ریگولیشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ ملک کے جوہری بجلی گھروں میں فوری طور پر کسی غیر معمولی صورتحال کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلے کے وقت خطے میں فعال تینوں جوہری ری ایکٹر معمول کے مطابق کام کر رہے تھے ،کسی خرابی کی اطلاع نہیں ملی۔واضح رہے کوماموتو کا علاقہ 2016 میں بھی دو تباہ کن زلزلوں کی زد میں آیا تھا۔ پہلے زلزلے کی شدت 6اعشاریہ5 جبکہ دو روز بعد آنے والے دوسرے زلزلے کی شدت7اعشاریہ3ریکارڈ کی گئی تھی، جن میں 273 افراد ہلاک اور 2ہزار800 سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...