بھارتی وزیرٹرانسپورٹ نے سوشل میڈیا کمپنیز کیخلاف ہتک عزت کامقدمہ دائر کر دیا

بھارتی وزیرٹرانسپورٹ نے  سوشل میڈیا کمپنیز کیخلاف  ہتک عزت کامقدمہ دائر کر دیا

ممبئی (اے ایف پی)بھارت کے وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور ٹیک کمپنیز کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ۔۔۔

ممبئی ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں انہوں نے 11 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ گڈکری کا موقف ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی جعلی اور ڈیپ  فیک پوسٹس میں انہیں حکومت کی ای 20 ایتھنول پالیسی کا ذاتی طور پر ذمہ دار ظاہر کیا گیا اور ان پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات لگائے گئے ۔ مقدمے میں میٹا، ایکس کارپ، گوگل سمیت دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...