امریکا سے محبت ہے ، مگر میں عالمی چرچ کا پیشوا ہوں:پوپ لیو
روم(اے ایف پی)کیتھو لک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو چہارد ہم نے کہا ہے کہ انہیں امریکا اور اس کی اقدار سے بہت محبت ہے ، تاہم وہ خود کو ایک ایسے پوپ کے طور پر دیکھتے ہیں جو اتفاقاً امریکی ہیں۔
این بی سی کو انٹرویو میں شکاگو میں پیدا ہونے والے پہلے امریکی پوپ نے کہا کہ ان کا اصل مشن دنیا بھر کے کیتھولک چرچ کی رہنمائی کرنا ہے ۔ انہوں نے امریکا کی آزادی، مواقع اور تارکین وطن کو قبول کرنے کی روایت کو سراہا۔ پوپ لیو نے کہا کہ ان کے خاندان میں تارکین وطن بھی شامل رہے ہیں اور ان کا تعلق ایسے افراد سے بھی رہا جو غلام تھے یا غلام رکھتے تھے ۔ انہوں نے تارکین وطن کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ جلد امریکا کا دورہ کرنا چاہتے ہیں، تاہم ابھی کوئی حتمی پروگرام طے نہیں ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments