بھارتی ایوان بالا :امتحانی پرچے لیک کرنے پر 10 سال قید کا قانون منظور
نئی دہلی(اے ایف پی)بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا نے امتحانی چے لیک کرنے والوں کے خلاف سخت سزاؤں کا بل منظور کر لیا ۔
نئے قانون کے تحت پرچہ لیک کرنے پر زیادہ سے زیادہ سزا 10 سال قید جبکہ جرمانہ 10 لاکھ ڈالر سے زائد ہو سکے گا۔ یہ اقدام ملک بھر میں طلبا کے احتجاج اور امتحانی نظام میں اصلاحات کے مطالبات کے بعد سامنے آیا ہے ۔ بل ایک روز قبل ایوان زیریں سے بھی منظور ہو چکا ہے اور اب صدر کی منظوری کے بعد قانون بن جائے گا۔ حالیہ احتجاجی تحریک کے بعد بھارتی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کو بھی استعفیٰ دینا پڑا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments