جاپان :زلزلے سے ہلاکتیں 34ہو گئیں 25 بلیاں بحفاظت نکال لی گئیں

جاپان :زلزلے سے  ہلاکتیں 34ہو گئیں 25  بلیاں بحفاظت نکال لی گئیں

کما موٹو(اے ایف پی)جاپان کے جنوب مغربی علاقے کما موٹو میں منگل کو آنے والے 7اعشاریہ 1شدت کے زلزلے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 34 تک پہنچ گئی ہے۔

 جبکہ امدادی کارکن تباہ شدہ شاپنگ مال کے ملبے میں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ9 ہزار 500 شہری امدادی مراکز میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ شدید گرمی، بجلی اور پانی کی بندش نے متاثرین کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ، ادھر شاپنگ مال میں پھنس جانے والی 25 بلیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ بلیوں کی محفوظ بازیابی کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، جہاں صارفین نے خوشی کا اظہار کیا، تاہم بعض افراد نے انسانی جانوں کے نقصان پر توجہ مرکوز رکھنے کی بھی اپیل کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...