برطانیہ کا جوہری آبدوز پروگرام کے اگلے مرحلے کیلئے ساڑھے 8ارب پاؤنڈ سرمایہ کاری کا اعلان

برطانیہ کا جوہری آبدوز پروگرام کے اگلے مرحلے کیلئے ساڑھے 8ارب پاؤنڈ سرمایہ کاری کا اعلان

لندن(اے ایف پی)برطانیہ نے ڈریڈناٹ کلاس جوہری آبدوز پروگرام کے اگلے مرحلے کے لیے ساڑھے 8ارب پاؤنڈ سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ہے ۔

 حکومت کے مطابق اس منصوبے سے آئندہ دہائی میں 22ہزار اپرنٹس شپ مواقع پیدا ہوں گے ۔ برطانوی دفاعی کمپنی بی اے ای سسٹمز کو چار جوہری آبدوزوں کی تیاری کا کام سونپا گیا ہے ،5ارب90کروڑ پاؤنڈ کمپنی کو فراہم کیے جائیں گے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ پہلی آبدوز ایچ ایم ایس ڈریڈناٹ 2030 کی دہائی کے آغاز میں رائل نیوی میں شامل ہونے کے لیے تیار ہو گی۔ منصوبہ مجموعی طور پر 47 ہزار ملازمتوں اور تربیتی مواقع کی حمایت کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...