داعش خراسان نے طالبان عہدیدار کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی
کابل(اے ایف پی)شدت پسند تنظیم داعش خراسان نے افغانستان کے صوبہ بدخشان میں طالبان کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ ذبیح اللہ امیری کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی ۔
طالبان حکام کے مطابق چند روز قبل ذبیح اللہ امیری کو صوبائی دارالحکومت فیض آباد جاتے ہوئے مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments