امریکا کا ایف 35لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

 امریکا کا ایف 35لڑاکا  طیارہ گر کر تباہ

سان ڈیاگو (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کا ایف 35 لڑاکا طیارہ کیلی فورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں گر کر تباہ ہوگیا۔ پائلٹ نے پیرا شوٹ کی مدد سے چھلانگ لگا کر جان بچالی۔

امریکی میڈیا کے مطابق طیارہ ایئربیس میں جس مقام پر گرا وہاں آگ بھڑک اٹھی۔ایف 35 امریکا کا جدید ترین لڑاکا اسٹیلتھ طیارہ ہے جو کہ عام طیارے کی طرح اور عمودی انداز سے یعنی ہیلی کاپٹر کی طرح بھی لینڈ کرسکتا ہے ۔پچاس فٹ لمبا یہ طیارہ امریکی میرینز، برطانیہ اور اٹلی کی فضائیہ کے زیر استعمال ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...