بھارت:فوجی گاڑی کو حادثہ، میجر حمزہ عارف جاں بحق،2لیفٹیننٹ زخمی

بھارت:فوجی گاڑی کو حادثہ، میجر حمزہ  عارف جاں بحق،2لیفٹیننٹ زخمی

جیسلمیر (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جیسلمیر میں فوجی سپورٹس یوٹیلیٹی گاڑی اونٹ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں میجر حمزہ عارف جاں بحق جبکہ دو لیفٹیننٹ زخمی ہوگئے ۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق تینوں افسر فوجی سٹیشن واپس جا رہے تھے ۔ اچانک اونٹ گاڑی کے سامنے آگیا، جس سے گاڑی بے قابو ہوکر پانچ بار الٹ گئی اور تقریباً 100 میٹر تک گھسٹتی چلی گئی۔ زخمی افسروں میجر حمزہ، لیفٹیننٹ ابھینیو راٹھور اور آیوشمان کو فوجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہا ں میجر حمزہ عارف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ میجر حمزہ عارف کا تعلق مدھیہ پردیش کے شہر اندور سے تھا اور ان کی شادی 1 ماہ قبل ہی ہوئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...